• news

دادو:الیکشن کمشن کے دفتر میں آتشزدگی 2018ء کے انتخابات کا ریکارڈ متاثر نہیں ہوا

دادو(آئی این پی) الیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق آتشزدگی سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں موجود انتخابی سامان جل گیا۔ تاہم آگ سے 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ متاثر نہیں ہوا۔دفترمیں ضلع دادو کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چارحلقوں کا انتخابی ریکارڈ بھی موجود تھا۔

ای پیپر-دی نیشن