• news

عوام کے اصرار پر این اے 59 کی نشست نہیں چھوڑ رہا، بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے کامیابی کو شکست میں نہیں بدلا جا سکتا: غلام سرور خان

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی غلام سرورخان نے کہاہے کہ من گھڑت اوربے بنیادخبروںکی اشاعت سے سازشی عناصراپنے مذموم مقاصدمیںکبھی کامیاب نہیںہوسکیںگے،انہوںنے کہاکہ 25جولائی کے دن حلقہ NA/59 اور حلقہ NA/63 کے عوام نے جس واضح اکثریت کے ساتھ مجھے کامیابی دلوائی ہے، بے بنیاداورجھوٹی خبروںکی اشاعت سے اس کامیابی کوشکست میں نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ NA/59 کے عوام کے پرزوراصرار پراور اپنے قائدعمران خان کی مشاورت سے حلقہ NA/59 کی قومی نشست ہی اپنے پاس رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن