اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والا10سال کے لئے بلیک لسٹ ہوگا : سعودی عرب مکہ مکرمہ :ٹریفک حادثہ میں 4 انڈونیشی عازمین حج زخمی ، ڈرائیور جاں بحق
ریاض(اے پی پی) غیر قانونی طور پر حج کرنے والا غیر ملکی سعودی عرب سے بیدخل کیا جائے گا اور 10سال کے لئے اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں پر عائد فیس کا فیصلہ ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں گئی نہ اسے واپس لینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ ادھرمکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثہ میں 4 انڈونیشی عازمین حج زخمی ، ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔