• news

بچوں کی شہریت کا معاملہ فیصلہ بعد میں کرینگے :ثانیہ مرزا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں اور اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اس جوڑے کا بچہ بھارتی ہوگا یا پاکستانی؟ تو ثانیہ مرزا نے کہا ' ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ بچہ بھارتی ہوگا یا پاکستانی، اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن