جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ 150سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا۔ ا 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور سنٹر محمد مجید تھے جبکہ مقابلوں کے اختتام پر سیکرٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔