جشن یومِ آزادی پاکستان لاہور تا قصور سائیکل ریس محمد اشفاق نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بسلسلہ جشنِ یومِ آزادی پاکستان لاہور تا قصور سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ریس ہاکی سٹیڈیم لاہور سے شروع ہوئی ریس کا افتتاح سخاور شاہ پنجاب یونیورسٹی کوچ نے کیا محمد اشفاق (لاہور) نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد سے سیف الرحمان دوسرے اور وحیدالحسن تیسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئر نے تمام آفیشلز کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو اسی طرح محنت اور لگن سے محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کیلئے انہیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اپنا تن من دھن اس ملک پر نثار کر دیں اور اسکے ساتھ معظم خان نے سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کی ذاتی دلچسپی اور پنجاب میں سائیکلنگ کی ترقی اور خدمات پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون پر اُن کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شہزادہ بٹ اورکیف صاحب نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر امجد خان ، شفیق ببی ، لطیف انصاری اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔