• news

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین

ملتان(سپورٹس ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا۔ شعیب ملک 8034 رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ برینڈن میک کولم 9188 رنز کیساتھ دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ 8225 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن