نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کی جگہ لے لی
ملتان (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی عالمی نمبر ایک پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین اظہر علی 15ویں نمبر پر برقرار رہے۔دیگر میں پاکستان کے اسد شفیق 24ویں، سرفراز احمد 34ویں، احمد شہزاد 74ویں، حارث سہیل 79ویں، سمیع اسلم 81ویں اور بابر اعظم 87ویں نمبر رہے۔عالمی رینکنگ میں سابق آسٹریلین کپتان سٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیئر سٹو نے ڈین الگار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔