پی آئی اے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائے: سرفراز احمد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانی چاہیے جبکہ شعبہ سپورٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے آغاز میں سرفراز احمد اور مشرف رسول نے پرچم کشائی کی جبکہ اپنے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں پی آئی اے کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے کہا کہ کھلاڑی پی آئی اے کا اثاثہ ہیں اچھی کارکردگی پر انہیں اچھا انعام بھی ملے گا۔