• news

ایشین گیمز ہینڈ بال: پاکستان کا مایوس کن آغاز‘ جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 18 ویں ایشین گیمز میں ہینڈ بال ایونٹ کے کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو16 کے مقابلے میں 47 سکور کے واضح مارجن سے شکست دیدی ۔میچ کے پہلے ہاف کاسکور26-4جبکہ دوسرے ہاف کا سکور21-12رہا۔ فٹبال ایونٹ میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ آج بروز منگل14 اگست کو ویتنام کیخلاف کھیلے گا پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ملٹری گرائونڈ میں برازیلین نژاد ہیڈ کوچ جوزے اینٹونیو نوگیریا کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں گروپ ڈی میں شامل ہے جس کی دیگرٹیموں میں جاپان،نیپال اورویتنام شامل ہیں ایشین گیمز کے سیلنگ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی 7 رکنی ٹیم آج جکارتہ پہنچے گی۔

ای پیپر-دی نیشن