• news

سندھ اسمبلی میں لبیک یا رسولؐ کے نعرے دین تخت پر آنے کی نوید ہے: خادم رضوی

لاہور(نامہ نگار خصوصی) تحفظ نظریہ پاکستان ہمارانصب العین ہے۔ 14اگست 1947 کا دن دنیا کے نقشے پر 1857 کی تحریک آزادی کی عظیم جدوجہد کی کامیابی بن کر بھرا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی نے کراچی سے لاہور آمد پر علامہ اقبال ائرپورٹ پر ذمہ داروں وکارکنوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز سندھ اسمبلی کی گیلری میں لبیک یارسول اللہؐ کے نعروں کی صدا بلند ہونا پاکستان میں حضور علیہ السلام کا دین تخت پر آنے کی نوید ہے۔ ترجمان تحریک لبیک کے مطابق 14اگست کو آزادی کے دن عظیم الشان تحفظ نظریہ پاکستان ریلی داتا دربار تا پنجاب اسمبلی دن 2بجے کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کریں گے۔ اس موقع پر سربراہ تحریک لبیکعلامہ خادم حسین رضوی خصوصی خطاب کریں گے جس میں اِس دن کی اہمیت اور کارکنوں کی ذمہ داری پر لائحہ عمل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن