صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت ڈیرہ غازی خان ہو گا: زرتاج
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی جنرل نشست پر منتخب والی خاتون رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت ڈیرہ غازی خان ہو گا۔ پہلے 100دنوں میں ہم نے صوبے کے قیام میں پیش رفت کرنی ہے۔ میں پوری امید رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی آئینی ترمیم کی تمام سیاسی جماعتیں حمایت کریں گی کیونکہ اس ترمیم نے دوتہائی اکثریت سے منظور ہونا ہے۔ سب جماعتوں نے نئے صوبے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ اب صوبہ جنوبی پنجاب کا وعدہ ایفا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں پارلیمنٹ پر ہیں ہم نے عوامی توقعات کو پورا کرتے ہوئے پہلے سو دنوں کے وعدوں کو پورا کرنا ہے۔ اس حوالے سے پسماندہ علاقوں کے عوام پیشرفت کے منتظر ہیں۔ اب مسائل بھی حل ہونگے اور مشکلات بھی دور ہوں گی۔