• news

امریکہ سٹریٹجک پارٹنر‘ پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا ہے: اردگان

استنبول (اے ایف پی) ترکی اپنی کرنسی ’’لیرا‘‘ کی قدر میں کمی روکنے کے اقدامات میں ناکام رہا۔ مرکزی بنک نے کوشش کی کرنسی کی قدر مستحکم رہے لیکن کامیابی نہ مل سکی جبکہ ترک صدر طیب اردگان پھر امریکہ کے خلاف پھٹ پڑے اور بیان میں کہا امریکہ اپنے نیٹو اتحادی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا ہے۔ زیرحراست پادری اینڈیو کیرہائی کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ’’لیرا‘‘ کی قدر میں مزید 7فیصد کمی ہوئی ہے۔ انقرہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے اردگان نے کہا ہم نیٹو میں اکٹھے ہیں اور آپ چاہتے ہیں سٹرٹیجک پارٹنر کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں۔ کیا یہ بات قابل قبول ہے؟ ’’لیرا‘‘ ڈالر کے مقابلہ میں 6.9فیصد پر فروخت ہوا ہے۔ اردگان نے کہا ہماری معاشی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ کرنسی کے حوالے سے اقدامات ہمارے ملک پر حملہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن