امریکہ بھارت سے ملکر ہمارے خلاف کارروائی کرے گا: وزیر دفاع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ نے ہمیں مغربی بلاک سے باہر دھکیل دیا۔ امریکہ نے واضح کر دیاپاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔ امریکہ پاکستان کے خلاف پانچ چھ اقدامات کرچکا ہے۔ جلد فیصلہ نہ کیا تو وہ بھارت کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف کارروائی کرے گا۔امریکہ پاکستان سے افغان طالبان کو میز پر لانے کی توقع کرتا ہے۔ صباح نیوزکے مطابق انہوں نے کہا امریکہ نے واضح کر دیا۔ واشنگٹن نے اسلام آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات کرچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5سال میں سبق سکھا دے گا۔