جعلی مینڈیٹ سے بننے جا رہی حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر، باہر جمہوری کردار ادا کرینگے: رانا ثناء
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر قانون پنجاب اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ واضح ہے۔ قائد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ایک پیج پر ہیں۔ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اخلاف کی نشست سنبھالیں گے تو اس دن ان کا بیانیہ بالکل سیدھا ہو گا۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی مینڈیٹ سے بننے جا رہی ہے، ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کے خلاف اپنا جمہوری کردار ادا کریں گے۔