ایاز صادق کا عمرا ن خا ن سے مصا فحہ ، مبارکبا د بھی دی
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ارکان کی فہرست میں دستخط کے لئے پہنچے تو سپیکر ایاز صادق نے کھڑے ہو کر ان سے مصافحہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حلف برداری کے بعد ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے کے لیے پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ سپیکر ایاز صادق نے بھی کھڑے ہو کر مصافحہ کیا اور انہیں مبارک پیش کی ۔