آصف زرداری کاحلف لینے کے بعد بلاول بھٹو کو بوسہ
اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رجسٹر پر دستخط کے لئے گئے تو آصف زرداری نے ان کے منہ پر بوسہ دیا اور ایوان جیئے بھٹو سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پہلی مرتبہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں حلف لینے کے بعد قومی ا ممبلی کے رجسٹر میں دستخط کرنے کے لئے گئے تو پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے جیئے بھٹو کے نعرے بلند ہونے لگے اس دوران سپیکر آیاز صادق نے بھی بلاول بھٹو سے کھڑے ہوکر مصا فحہ کیا جونہی بلاول دستخط کر نے کے لئے ڈیسک کی جانب بڑھے تو آصف زرداری نے کھڑے ہو کر ان کے منہ پر بوسہ دیا اور انہیں گلے سے لگایا ۔