• news

’’ اے وطن تیرے لئے‘‘، پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی پر گلوکارہ خدیجہ حیدر کی آواز میں نیا ملی نغمہ جاری

اسلام آبا د (آن لائن) پاکستان کے71ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ نے قوم میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے کے لئے ایک نیا ملی نغمہ ’’اے وطن تیرے لئے‘‘ جاری کیا ہے۔ اس گیت کو معروف گلوکارہ خدیجہ حیدر نے گایا ہے۔ جس کی کہانی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ بیرونِ ملک رہنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی بجائے وطن کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ملی نغمہ پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کے اندر جذبہ حب الوطنی کے احساسات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن