• news

مقدس مقامات سیاسی نعروں اور فرقہ وارانہ جھڑپوں کی جگہ نہیں:امام کعبہ

ریاض/مدینہ منورہ(آئی این پی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ڈائریکٹر اور امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السودیس نے کہا ہے کہ مقدس مقامات سیاسی نعروں اور فرقہ وارانہ جھڑپوں کی جگہ نہیں، سعودی عرب مسلمانوں کے مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ڈائریکٹر اور امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السودیس نے کہا ہے کہ مقدس مقامات سیاسی نعروں اور فرقہ وارانہ جھڑپوں کی جگہ نہیں ہیں۔حج کی تیاریوں کے تعارف کے لئے مکہ آنے والے اخباری نمائندوں میں تقسیم کئے جانے والے تحریری بیان میں امامِ کعبہ اور خطیب شیخ سودیس نے حالیہ دور میں عالمِ اسلام کو درپیش مسائل اور حج کے بارے میں بعض موضوعات پر بات کی ہے۔امامِ کعبہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کے مسائل میں دلچسپی لیتا ہے اور مسلمانوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت کے موضوعات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن