• news

قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے: اردنی فرمانروا

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الحسین نے خبردار کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور عوام اورملک کی سلامتی کوداؤ پر لگانے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔امن وامان سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں کرتے یہ بات کہی۔اردنی فرمانروا نے الفحیص کے مقام پر 2 روز قبل ہونے والے ایک دہشت گرد حملے پر دکھ کا اظہا کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فوجیوں کے کردار کو سراہا اور کہا دہشت گردوں کو ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فون ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔شاہ عبداللہ دوم نے اجلاس کے دوران السلیط شہر میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں متعدد فوجی افسروں کے مارے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مقتولین کے لواحقین سے تعزیت کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہماری بہادر مسلح افواج کے جوان دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل اردن کے شہر السلیط میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ایک جھڑپ کے نتیجے میں متعدد فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
شاہ اردن

ای پیپر-دی نیشن