امیر کویت کی چھوٹی ہمشیرہ فریحہ الاحمد کا مصر میں انتقال
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن ) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی چھوٹی ہمشیرہ الشیخہ فریحہ الاحمد الجابر الصباح 74سال کی عمر میں مصر میں انتقال کر گئیں۔ وہ اپنے بزنس کے سلسلہ میں وہاں گئی ہوئی تھیں ان کو سفیر کا درجہ ملا ہوا تھا وہ کئی تنظیموں کی سربراہی کر رہی تھیں۔مرحومہ اپنے سوگوار میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔