• news

نئی دہلی: مودی سرکار پر کڑی تنقید کرنیوالے جواہر لال یونیورسٹی کے طالب علم رہنما عمر خالد پر قاتلانہ حملہ، شیلا رشید کو گینگسٹر کی دھمکیاں

لاہور (نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد نے نئی دہلی کے حساس اور سخت سکیورٹی والے علاقے کانسٹی ٹیوشن کلب کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم رہنما عمر خالد پر فائرنگ کر دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ عمر خالد اور ان کے قریبی ساتھی سابق صدر طلبہ یونین کہنا لال کشمیر میں مظالم اور بھارت میں جبر اور تشدد کے ماحول پر مودی سرکار کے کڑے ناقد رہے ہیں۔ دوسری طرف عمر خالد اور کہنیا لال کی ساتھی یونیورسٹی کی طلبہ رہنما شیلا رشید نے بھی انکشاف کیا کہ ممبئی کا بدنام گینگسٹر روی پجاری انہیں فون پر میسجز میں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اس نے عمر خالد کو بھی مودی سرکار اور ہندو تنظیموں کیخلاف منہ بند رکھنے کا انتباہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن