غزنی پرقبضہ کیلئے لڑائی میں شدت،100 اہلکار،194 طالبان اور 30 شہری مارے گئے
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان شہر غزنی پرقبضے کیلئے طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان وزیر دفاع طارق بہرامی کے مطابق چار روز میں جھڑپوں کے دوران 100 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں میں 20 سے 30 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12کمانڈروں سمیت 194 جنگجو مارے گئے۔ افغان فضائی حملوںمیں 95 طالبان ہلاک ہوئے۔ غزنی پر قبضے کیلئے طالبان اور افغان فورسز میں 4روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں اور لڑائی گلیوں میں پھیل گئی ہے۔