زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی جائے: افتخار رضا
لاہور (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے اس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔