جشن آزادی پرمبارکباد، پاکستان بہترین اتحادی ، مشترکہ اہداف کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے :امریکی وزیرخارجہ
اسلام آاباد(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 7عشروں سے پاکستان اور امریکہ کی عوام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات اور رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مائیک پومپیونے پاکستان میں جشن آزدی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاپاکستان کی پوری قوم کو یوم آزدی کی مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان گزشتہ 7عشروں سے قریبی تعلقات ہیں اور امید ہے کہ یہ تعلق مزید وقت کے ساتھ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا پاکستان ہمارا بہترین اتحادی ہے مشترکہ اہداف کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔