امید ہے نئی حکومت ملکی مسائل کے خاتمے میں کامیاب ہوگی: علی ظفر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ آج آزادی دلانے والے لوگوں کو یاد کرنے کا دن ہے بے شک ملک میں مسائل ہیں لیکن ہمارے پاس بے پناہ وسائل ہیں جن لوگوں نے ہمیں آزادی سے نوازا انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئے میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والی حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی انشاء اللہ اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اوپر جائے گا آنے والی حکومت کو اگر کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو ہم حاضر ہیں میرے متعلق آئندہ حکومت میں کسی بھی عہدے کی خبریں غلط ہیں۔