تکنیکی خرابی کے باعث پارلیمنٹ لاجزکی بجلی بند، ارکان کو مشکلات کا سامنا، بحالی کیلئے ٹیمیں روانہ کر دیں: آئیسکو
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تکنیکی خرابی کے باعث اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کی بجلی چلی گئی۔ بجلی کی بندش کے باعث ارکان پارلیمنٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے بجلی بند ہوئی بجلی بحالی کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں بجلی جلد بحال کر دی جائے گی۔