• news

ساہیوال: اشارہ پر نہ رکنے سے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے بیوپاری کو قتل کر دیا

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال لاہور روڈ پر یوسف والہ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مو ٹر سائیکل سوار اوکاڑہ کا بیو پاری نوید احمد جاں بحق۔ واقعات کے مطابق اوکاڑہ کا بیو پاری نوید اپنی مو ٹر سائیکل پر ساہیوال سے اوکاڑہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ جب یوسف والہ بس سٹاپ پر پہنچا تو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اشارہ دینے پر نہ روکنے پر فائرنگ کر کے نوید احمد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا فرار ہو گئے۔ پولیس یوسف والہ نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ای پیپر-دی نیشن