• news

محکمہ جنگلات نے 10منٹ میں 10ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلات پنجاب کے زیراہتمام ملک کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر چھانگا مانگا میں دس منٹ میں دس ہزار پودے لگانے کا ہدف صرف تین منٹ میں حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے تعاون سے چھانگا مانگا جنگل میں جشن آزادی کے موقع دس ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ جنگلات پنجاب کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایف ایم کے کنٹری ڈائریکٹر ایاز خان تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ پنجاب شاہد رشید اعوان بھی موجود تھے۔ڈی ایف او چھانگا مانگا عمران ستار نے بتایا کہ ہم نے یوم آزادی کے موقع پر اس بات کا عہد کیا تھا کہ ملک کو سرسبز اور شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں بالی میموریل ٹرسٹ کی انتظامیہ، تعلیمی اداروں کا مکمل تعاون حاصل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن