• news

لاہور، یوم آزادی پر حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 391 زخمی ہوئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 391 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 171 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ شہر بھر میں مختلف نوعیت کے 355 حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 391 افراد زخمی ہوئے۔ 200 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 171 افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 70 فیصد حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ پیش آئے۔ یوم آزادی پر 18 ون ویلر گرفتار کئے گئے جو موٹر سائکیلوں کے سائلنسر نکال کر ون ویلنگ کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن