• news

جہلم:2 بھائی اور ان کا کزن دریا میں ڈوب گئے‘ 2 نعشیں ورثا کے حوالے

جہلم + منڈی بہائوالدین (نامہ نگاران) دو بھائیوں سمیت تین بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق، دو بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں ایک کی تلاش جاری ہے ،ہرن پور کے قریب عاصم،آصف ا ور آیان دریا میں نہاتے لاپتہ ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دو بھائی اور ایک کزن ہرن پور کے قریب دریا میں نہاتے اچانک گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے لاپتہ ہوگئے جس کی اطلاع موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کی تلاش شروع کردی اور دو بچوں آصف اور عاصم کی نعشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ دریا میں ڈوبنے والے بچوں کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے قریب تھی۔

ای پیپر-دی نیشن