جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ علامہ اقبال الیون نے جیت لیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلا جانے والا نمائشی ہاکی میچ علامہ اقبال الیون نے جیت لیا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے نمائشی میچ علامہ اقبال الیون کا مقابلہ قائد اعظم الیون سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہاف ٹائم تک مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا تاہم تیسرے کوارٹر میں علامہ اقبال الیون کی جانب سے تیسرا گول کر کے میچ میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے کوارٹر میں ونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں یوم آزادی کے حوالے سے سونیئر تقسیم کیے گئے۔