• news

قومی ٹیم سے ٹھکرائے روئنگ کھلاڑیوں نے جشن آزادی پر لاہور کی نہر پر میلہ سجا لیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ایشین گیمز کے دستوں سے ٹھکرائے قومی روئنگ کھلاڑیوں نے جشن آزادی کے موقع پر لاہور کی نہر پر میلہ سجا لیا۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز کی سلیکشن میں نظر انداز کیے گئے روئنگ پلیئرز نے جشن آزادی کے موقع پر کلب چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں گزشتہ برس برونز میڈل جیتنے والے مزمل شہزاد نے انفرادی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صہارت شہزاد کی دوسری اور عمراسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی انفرادی کیٹگری میں نادیہ نے پہلی، غزالہ دوسری اور رابعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن