• news

ناصر خان نے جشن آزادی سائیکل ریس جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں سینئر، جونیئر اور خواتین کے سائیکلنگ مقابلے ہوئے۔ مینز سینئرز کے ٹائم ٹرائل ایونٹ میں ناصر خان نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 27 سیکنڈ میں طے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ نعمان نے دوسری جبکہ محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک ہزار سپرنٹ مقابلے میں محمد علی پہلے، راشد دوسرے جبکہ انور تیسرے نمبر پر رہے۔ جونیئر کیٹگری کے ایک کلو میٹر ٹائم ٹرائل مقابلے میں طلال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 34.71 سیکنڈ میں طے کیا۔ مزمل نے دوسری جبکہ زین میاں نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ای پیپر-دی نیشن