• news

مصباح الحق ‘ثنا ء میر نے پودے لگائے

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں کھلاڑیوں نے ملک کے لیے خصوصی دعائیں کیں وہیں پر کھلاڑیوں نے اپنی فیملی کے ساتھ ملکر پودے بھی لگائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی اس یادگاری دن پر اپنے بچوں کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بھی اپنے گھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر اپنا حق ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن