• news

عالمی تحریک دعوت الحق کے سینکڑوں ورکرز کی پاکستان زندہ باد ریلی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک دعوت الحق پاکستان کے زیر اہتمام 14 اگست کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مرکز دعوت الحق مین بازار سمن آباد لاہور سے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں سینکڑوں ورکرز نے مینار پاکستان تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جس میں حاجی عامر رشید، الحاج پیر محمد ناصر، محمد اکرم فوجی پیر جمشید احمد نورانی حاجی محمد فیصل سید احسان اللہ شاہ اور سماجی رہنما شہزاد گل و دیگر نے شرکت کی۔ مینار پاکستان پہنچ کر ایک ہزار فٹ کا قومی پرچم لہرایا اور جشن آزادی کا بھی کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن