• news

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج طلبہ کے درمیان ’’چاند میری زمین پھول میرا وطن ‘‘ کی عنوان سے تقریری مقابلہ ہو گا

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آج بدھ 15اگست کو دس بجے صبح سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’چاند میری زمین پھول میرا وطن ‘‘ ہو رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن