ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی میں نواز شریف کا اہم کردار ہے، ملک عظمت اللہ
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور لنڈا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک عظمت اللہ نے کہاہے کہ آج اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والو ں کو بکتر بند گاڑیوں میں عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے، عوام گواہ ہیں کہ آزادی وطن کے لیے ہمارے لیڈروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ملک میں پرامن یوم آزادی میاں نوازشریف کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ قائداعظم کے بعد ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی میں نواز شریف نے اہم کرداراداکیا۔آج ضرورت ہے کہ ملکی بقاء اور سلا متی کے لیے تمام جماعتیںجوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیاہے ، چودہ اگست کا دن ہمیں آزادی کی قدر وقیمت کا احساس دلاتا ہے۔