• news

14اگست پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے:زاہد محمود قاسمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی علما کونسل سے منسلک ملک بھر کے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں قومی پر چم لہرائے گئے۔تقریبات میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کو مدینہ منورہ طرز کی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کا عزم کیا گیا۔ چودہ اگست کا دن قیام پاکستان کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ تحریک آزادی اور قیام پاکستان میںاکابر و اسلاف اور بزرگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت قاسمیہ کالج میں تقریب پر چم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔تقریب سے مولانا یوسف فاروقی،مولانا رب نواز،مولانا عبد الواحد قاسمی،مولانا محمد سلیمان ،مفتی سلیم نواز،مولانا منظور احمد،حافظ محمد طیب قاسمی،حاجی محمد عابد، محمد ارشد قاسمی،مولانا عمر قاسمی،ملک شاہد رسول،علامہ حفیظ الرحمن،صاحبزادہ حمزہ بنوری، قاری اعظم فاروق،مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا نعیم طلحہ، قاری اسماعیل رحیمی، مولانا ثاقب عزیز، مولانا اسحاق ڈھڈی،محمد کریم خان، مولانا عامر اشرف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن