• news

پنجاب اسمبلی میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمشن اور جنوبی پنجاب صوبہ کی قراردادیں جمع، جگنو محسن شوہر نجم سیٹھی کے ساتھ آئیں، نثار اجلاس میں نہ آئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لےگ (ن ) کی جانب سے عام انتخابا ت مےں مبےنہ دھاندلی کی تحقےقات کےلئے پارلےمانی کمشن بنانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی سےکرٹرےٹ مےں جمع کرادی گئی۔ مسلم لےگ (ن) کی نومنتخب رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن مےں کہا گےا کہ حالیہ انتخابات کو تمام اپوزیشن جماعتیں متنازعہ قرار دے چکی ہیں اور ایک مخصوص جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا۔الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹوں کو گنتی سے قبل باہر نکال دیا گیا اور پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 اور 46 نہیں دئیے گئے۔ قرارداد کے متن مےں کہا گےا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ الیکشن نتائج 3 دن بعد موصول ہوئے ہوں۔آر ٹی ایس کا اچانک بیٹھ جانا دھاندلی کے مترادف ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمشن بنایا جائے جو ایک ماہ میں اس کی رپورٹ پیش کرے۔ سابق وزیر داخلہ انتخابات میں صوبائی نشست پر کامیاب ہونے والے چودھری نثار علی خان حلف نہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ گزشتہ روز 361سے 354ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ 7ارکان غیرحاضر رہے۔ نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں کتابوں سے بھرے بیگ دئیے گئے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کتابوں سمیت بیگز نے تو سکول کی یاد دلا دی ہے اب وہ انہیں پڑھیں گے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جہاں پھول دئیے گئے ہیں وہیں کتابوں والا بیگ بھی موضوع بحث رہا۔ آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن اپنے شوہر نجم سیٹھی کے ساتھ اسمبلی پہنچیں اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن