”مردوں سے اٹھ کر مل رہے ہیں، خواتین کیلئے کھڑے نہیں ہورہے“ شازیہ مری کا سپیکر سے شکوہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے دوران شازیہ مری نے خواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر نومنتخب سپیکر اسد قیصر کے سامنے معاملہ اٹھاےا اور کہا کہ ووٹ ڈالنے آنے والے مرد ارکان سے آپ کھڑے ہوکر مل رہے ہیں لیکن خواتین اراکین کے لیے آپ اپنی نشست سے نہیں اٹھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان برابر ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی ٹوئٹر پر احتجاج کیا اور نومنتخب سپیکر کے مرد ارکان سے ملنے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نومنتخب سپیکر صرف مرد ارکان اسمبلی کے لیے نشست سے اٹھ رہے ہیں، خواتین ارکان اسمبلی کے لیے سپیکر اپنی نشست سے نہیں اٹھ رہے، ”کیا یہ ہے نیا پاکستان؟“ اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وضاحت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خواتین کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں، ایوان سب کے ساتھ مل کرچلاﺅں گا۔شازیہ مری کی نشاندہی پر سپیکر اسد قیصر ووٹ ڈالنے والی خواتین ارکان کے لیے بھی کھڑا ہونا شروع ہوگئے۔
شازیہ مری