کہا جا سکتا ہے قید تنہائی میں ہوں‘ طبیعت ٹھیک : نوازشریف
اسلام آباد (نامہ نگار+آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جیل میں اپنے سیل میں رہتا ہوں اور نماز بھی سیل کے اندرہی اداکرتاہوں ،باہرجانے کی اجازت نہیں ،اللہ کاشکرہے اب طبیعت بہترہے ،مریم سے صرف ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے،نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے پوچھا کہ 'کیا آپ قید تنہائی میں ہیں' جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔
نوازشریف