• news

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی

اسلام آباد، سڈنی (آن لائن) پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساو¿تھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔ مہرین فاروقی 1992 میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں اور بطور استاد اور انجینئر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ مہرین فاروقی نے طوفانی پانی، ری سائیکلنگ، سائیکل ویز اور ہائیڈرو پاور انفرا سٹرکچر سمیت انجینئرنگ کے مختلف پراجیکٹس میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے نیو ساو¿تھ ویلز یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل سٹڈیز سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کیا۔
مہرین فاروقی

ای پیپر-دی نیشن