• news

کیرالا میں سیلاب سے مزید 25 افراد ہلاک، تعداد 67 ہو گئی

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 67 ہو گئیں۔ 50 ہزار بے گھر ہو گئے۔ حکام کے مطابق جنوبی سیاحتی علاقے میں بدھ کے روز 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کیرالا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کسانوں کو دشواری پیش آ رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن