• news

سی پیک کے باعث ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مستحکم ہے: راجہ عدیل

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مستحکم ہوگی ۔سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آنے والے وقتوں میں توانائی بحران کا خاتمہ ،انفراسٹرکچر کی بہتری،علاقائی ربط، کاروباری مسابقت میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،بے روزگاری میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ سی پیک کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیلئے نئی حکومت مزید مراعات کے پیکیج کا اعلان کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن