• news

آرمی چیف نے 4 شہریوں‘ 41 اہلکاروں کے قاتل 15 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزاو¿ں کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے واقعات اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں پر مجموعی طور پر 4 شہریوں اور 41 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے کا الزام تھا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے موت کی سزا سنائی جا چکی تھی۔ آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کو مختلف نوعیت کی سزاو¿ں کی بھی توثیق کر دی۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سید اللہ، زار محمد، الف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمٰن اور فیاض اللہ شامل ہیں۔
15 دہشت گرد

ای پیپر-دی نیشن