;شاہ فرمان گورنر خیبر پی کے نامزد اقبال جھگڑا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد/ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) شاہ فرمان کو گورنر خیبر پی کے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منظوری دیدی۔ اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی تک افشاءنہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا خیبر پی کے کے نو منتخب وزیراعلیٰ محمود خان سے حلف لینے کے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیں گے۔ اس سے قبل سندھ اور پنجاب کے گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
گورنر خیبر پی کے