• news

پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ایل او سی پر جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائیگا، خبردار کر دیا: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل برائے ملٹری آپریشنز کے درمیان گزشتہ روز ہارٹ لائن پر رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے فوجی و سول اور ہتھیاروں کی غیر ملکی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور خبردار کیا کہ کنٹرول لائن کا ماحول خراب کرنے کی یا کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا۔ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال خطہ کے امن و سلامتی کیلئے نقصان دے ہو گی۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف وزریوں پر بھی احتجاج کیا اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات سے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب کی طرف سے کنٹرول لائن پر درادازی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاع ہے تو آگاہ کرے اس پر ایکشن لیا جائیگا۔ دونوں ڈی جی ایم اوز نے جنگ بندی معاہدہ کی مجموعی پاسداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جی ایم اوز

ای پیپر-دی نیشن