کراچی: منی چینجر آفس کے باہر کیش وین سے 60 لاکھ روپے مالیت کے ڈالر لوٹ لئے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر) فیروز آباد میں منی چینجر آفس کے باہر کیش وین سے 60 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر لوٹ لئے گئے واردات جمعرات کی دوپہر ہوئی جس کے بعد موٹرسائیکل پر سوار تینوں ملزم کسی مزاحمت کا سامنا کئے بغیر فرار ہوگئے جس منی چینجر آفس کی کیش وین سے رقم لوٹی گئی اس کا مالک سلیم سنگاپوری نامی تاجر بتایا جاتا ہے۔ آئی جی پولیس سندھ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم د ے دیا اس کے علاوہ صدر میںلکی سٹار کے نزدیک ایک دوسری واردات میں بنک سے نکلنے والے جناح ہسپتال کے ملازم سے بھی پانچ لاکھ روپے چھین لئے گئے۔ جب کہ لانڈھی میں مسلح ملزمان نے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص گلبہار ولد مشتاق کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔