مانچسٹر: موبائل فون دکان میں ڈکیتی پاکستانی نژاد شہری اور بیٹا مزاحمت پر زخمی
مانچسٹر(آن لائن)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کے دوران پاکستانی نژا د برطانوی شہری اور ان کا بیٹا مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان نے سعید احمد اور ان کے بیٹے پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال لندن میں چاقو سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 40 سے زائد ہوچکی ہے۔